مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچر مختصر دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کی سیاسی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقات اور پاک ‘ ہند کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ پاکستان کے بعدرچرڈ باؤچر نئی دہلی بھی جائیں گے اورہندوستانی رہنماؤں کے ساتھ خطہ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشدگی کم کرنے کے بجائے درپردہ کشیدگی بڑھا رہا ہے اور امریکہ کی کوشش یہ ہے کہ اس خطے میں بحران پیدا کرکے دنیا کی توجہ فلسطین میں ہونے والے اسرائيل جرائم سے ہٹائے۔ مبصرین کے مطابق ہندوستانی اور پاکستانی سیاسی قیادت کو امریکی مکر و فریب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور انھیں موجودہ بحران کو صبر و تحمل اور باہمی تعاون کے ذریعہ حل کرنا چاہیے
آپ کا تبصرہ